Monday 1 May 2017

کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی

salam mera nam hai imran mein app ko yaha app k health k bare shai se batao ga jo asaan bhi ho aur app ki sait k liye acha bhi ho,app k man me koi bhi sawal ho app poche sakte ho health k bare me

 کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی


آج کل ایک مرض بہت کثرت سے پھیل رہا ہے اور وہ ہے کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی۔ اتنے زیادہ کیس آئے کہ غور و فکر شروع کر دیا کہ آخر کیا وجہ ہے۔ یہ کمی کیوں ہو رہی ہے جبکہ آپ اگر کچھ عرصہ پیچھے چلے جائیں تو شاذ ہی ایسے کیس ملتے تھے۔ ان لوگوں کو یہ کمی اتنی کثرت سے نہ ہوتی تھی پھر آج ایسا کیوں؟؟ سورج تو اسی طرح وٹامن ڈی مہیا کر رہا ہے جیسے پہلے کرتا تھا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ دودھ غیر خالص ہو نے کی وجہ سے کیلشیم کی کمی ممکن ہو۔ لیکن یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ جو لوگ خالص دودھ حاصل کر کے 
، یا اپنے جانور وں کا دودھ استعمال کرتے ہیں ان میں بھی کیلشیم کی کمی پائی جاتی ہے۔ آخر کیوں؟؟

 کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی

اٹھرا کی حقیقت اور علاج






 ایک تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ آج کل بعض غذاؤں اور ہمارے لائف سٹائل کی وجہ سے یہ مرض بڑھ رہا ہے۔ پیپسی، کوک اور اسی طرح کے دیگر کھٹے مشروب وغیرہ میں بعض ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو calcium resistance اور vitamin d resistance ہیں۔ یعنی کیلشیم اور وٹامن ڈی کو جسم کا حصہ بننے سے روکتے ہیں اور ان کو جسم سے نکال باہر پھینکتے ہیں ۔اسی طرح برائلر مرغی کا گوشت ہے اس کے بارے میں یہ تحقیق ہوئی ہے کہ اس میں ضرورت سے زائد سنکھیے کی مقدار ہوتی ہے جو کہ کینسر کو کھلی دعوت ہے۔ اور یہ بڑی مقدار مرغی کو اس لئے دی جاتی ہے تاکہ مرغی کو ہارٹ اٹیک نہ ہو یا اس کے دل کی حرکت بند نا ہو جائے۔ سنکھیے کی زیادہ مقدار والی مرغی کا گوشت جب انسانی جسم میں جاتا ہے تو وہ جسم میں ہی رہتا ہے کیونکہ سنکھیا زہر کبھی ختم نہیں ہوتا بلکہ رچ بس جاتا ہے چاہے وہ جاندار ہو یا بے جان۔ حتی کہ تحقیق بتاتی کہ زمین ، پانی اور اسی طرح دیگر اشیاء میں قائم رہتا ہے ۔ تو ہم اس برائلر گوشت کے ایسے شکنجے میں آئے ہیں کہ گوشت اگر گھر میں نہ بھی استعمال کریں تو کسی اور کے گھر سے۔ وہاں سے بچیں تو شادیوں پر اور اگر ہر طرح سے خیر باد بھی کہہ دیں تو یہ ہماری نمکو، لیز، سلانٹی ، نوڈلز، کنور کیوبزاور مختلف مسالہ جات کے ذریعے ہم تک پھر بھی پہنچ جاتا ہے۔ کچھ ڈاکٹرز نے بتایا کہ وٹامن ڈی جسم میں موجود ہوتاہے لیکن جسم اس کو قبول نہیں کرتا اس کی وجہ سنکھیا ہے جو کہ وٹامن ڈی کو جسم کا حصہ بننے سے روکتا ہے۔ کیونکہ دھوپ میں رہنے والے کو یا دھوپ میں کام کرنے والے وٹامن ڈی کی کمی ہونا ایک عجیب بات ہے۔ ڈاکٹر نیئر

No comments:

Post a Comment

Thanks for comments