Saturday 29 April 2017

گُڑھ کے طبی فوائد -♡

salam mera nam hai imran mein app ko yaha app k health k bare shai se batao ga jo asaan bhi ho aur app ki sait k liye acha bhi ho,app k man me koi bhi sawal ho app poche sakte ho health k bare me


گُڑھ کے طبی فوائد -♡گڑھ ایک ایسی قدرتی مٹھاس ھے - جو گنے کے رس کو فقط گرم کرنے سے یا پکا کر حاصل ھوتی ھے ۔وٹامن -☆ گُڑھ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب ، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ھے ۔گڑھ کا مزاج -☆ گُڑھ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گُڑھ خشک ھے جب کہ نیا گُڑھ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ھے ۔گڑھ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ھے۔

قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ھے۔
 شیرخوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ھوتا ھو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑھ صبح و شام استعمال کریں۔
اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔
حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گُڑھ کے حلوہ کا استعمال بہترین ثابت ھوتا ھے ۔
لہذا وہ طلبہ جنھیں سبق یاد نہ ھوتا ھو انھیں صبح و شام گُڑھ کا حلوہ استعمال کرنا چاہیے۔
گڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ھے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ھے۔
 جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ھے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑھ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد سے نجات ملے گی بلکہ سوجن بھی کم ھو گی۔ اسی طرح تھوڑا سا گُڑھ اور بھنا ھوا ادرک
گرم پانی کے ساتھ سونے سے پہلے استعمال کرنے سے دائمی زکام اور درد سے افاقہ ھوتا ھے۔

قبض ☆قبض بے شمار جسمانی امراض کی جڑ ھے ۔ اس سے بواسیر جیسی تکلیف دہ بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ قدرت نے گُڑھ میں قبض کشا صفت بھی رکھی ھے ۔ جن لوگوں کو قبض ھو انہیں گُڑھ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔برائے بواسیر -☆ نیم کی پکی نمولی پرانے گُڑھ کے ساتھ دن میں روزانہ تین بار کھانے سے بواسیر جیسے مہلک مرض سے نجات مل جاتی ھے۔

پیپل کے پتے 10 گرام، دار چینی، تیزپات اور کالی مرچ 30، 30 گرام، سونٹھ 355 گرام اور ہرڑ کا سفوف 100 گرام؛ ان تمام اشیاء کو 200 گرام گُڑھ کے ساتھ اچھی طرح کوٹ کر پیسنے کے بعد 25،25 گرام کے لڈو بنا لیں۔ ایک لڈو صبح اور ایک شام کے وقت گرم پانی کے ساتھ کھانے سے بواسیر سے تو چھٹکارہ ملتا ہی ھے، اس کے ساتھ ساتھ انسانی بدن کو بے شمار دوسری بیماریوں جن میں پیٹ کی گیس ، پیٹ کی گڑگڑاہٹ ، سنگرہنی اور ہاتھ پاؤں کی سوجن اور کھانسی سے بھی نجات مل جاتی ھے۔
برائے کھانسی -☆
کھانسی سے نجات کے لیے یہ نسخہ بھی مفید ھے -
10 گرام سرسوں کے خالص تیل میں 10 گرام گُڑھ ملا کر صبح و شام ایک ایک چمچہ چاٹ لیں ۔
پیپل کے پتے اور جوکھار 4 ، 4 گرام ، کالی مرچ 5 سے 7 گرام ، اناردانہ 25 گرام کو ملا کر  50 گرام گُڑھ میں شامل کرکے سفوف بنا لیں۔
صبح و شام گرم پانی کے ساتھ 55 گرام سفوف کھانے سے دائمی کھانسی سے نجات مل جاتی ھے ۔
ملیریا -☆
 اگر کسی مریض کا ملیریا بخار نہ اتر رہا ھو تو کالا زیرہ اور گُڑھ کا سفوف ملا کر کھلانے سے فائدہ ھو گا ۔
برائے بخار -☆
گڑھ کا شربت ضدی بخار کے لئے نہایت مفید ھے -
 بخار والے مریض کو گڑھ کے شربت سے بہت جلد فائدہ دیتا ھے
قوت مدافعت -☆
 سردیوں کے موسم میں گُڑھ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف جسم میں بھرپور قوت مدافعت پیدا ھوتی ھے اور کھانسی ، دمہ اور برانکائیٹس وغیرہ میں بھی فائدہ ھوتا ھے ۔

 وہ بچے جو نیند میں بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں ان کے لیے یہ نسخہ مجرب مانا گیا ھے۔
برائے ہچکی -☆
ہچکی روکنے کے لیے بھی گُڑھ کارگر ثابت ھوا ھے ۔
 پرانا گُڑھ خشک کر کے پیس لیں۔ اس میں پیسی ھوئی سونٹھ ملا کر سونگھنے سے ہچکی میں افاقہ ھوتا دیکھا گیا ھے ۔
سر کا درد -☆
 ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں میگرین یا درد شقیقہ کا مرض عام ھوتا جا رہا ھے ۔ اسے آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں۔ اس سے نجات کے لیے صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو سوتے وقت 12 گرام گُڑھ کو 6 گرام گھی میں ملا کر چند دن کھائیں۔
برائے بلغم -☆
 اگر بلغم کی شکایت ھو اور بلغم بھی زیادہ بن رہا ھو تو گُڑھ کے ساتھ ادرک کا رس استعمال کروانے سے بلغم کی شکایت ختم ھو جاتی ھے ۔
برائے کمر درد -☆
بزرگ و خواتین حضرات کو اکثر کمر درد کی شکایت ھو جاتی ھے ۔ اگر وہ 500 گرام اجوائن کے سفوف میں ہم وزن گُڑھ ملا لیں اور اس
آمیزہ کا 5 گرام صبح اور 5 گرام شام کے وقت کھائیں تو اس سے انھیں افاقہ ھو گا ۔

موٹاپا کا علاج -☆
 مٹاپے سے نجات پانے کے خواہش مند چینی کی جگہ گڑھ کا استعمال کریں۔
قطرے آنا -☆
 وہ افراد جنھیں پیشاب کے قطرے آتے ہیں ، گڑ اور تل کے لڈو بنا کر کھانے سے انھیں اس عارضے سے چھٹکارا مل سکتا ھے ۔

گلے کا علاج -☆گُڑ میں پکے ہوئے چاول کھانے سے بیٹھا ھوا گلا ٹھیک ھو جاتا ھے -

 اور آواز سریلی ھو جاتی ھے

No comments:

Post a Comment

Thanks for comments