Saturday 29 April 2017

ہوہ نہایت سریع الاثر ہوتا ہے

salam mera nam hai imran mein app ko yaha app k health k bare shai se batao ga jo asaan bhi ho aur app ki sait k liye acha bhi ho,app k man me koi bhi sawal ho app poche sakte ho health k bare me


ہوہ نہایت سریع الاثر ہوتا ہے
اور حاد امراض میں اس کا اثر بہت جلد ہوتا ہے۔
یہ قہوہ جات استادِ محترم حکیمِ انقلاب  موجد نظریہ مفرد اعضائ کے تحریر کردہ ہیں یہ قہوہ جات انتہائی مئوثر ہیں اور شفائی خواص کے لحاظ سے بہت اہم ہیں ،
1 ۔( عضلاتی اعصابی قہوہ):
نسخہ ۔ زرشک 6 ماشہ ۔  چائے کی پتی ایک ماشہ
بنانے کا طریقہ ۔ ڈیڑھ پائو پانی میں ڈال کر آنچ پر رکھ کر گرم کریں۔ جب پانی ایک پائو رہ جائے تو اسے پن چھان کر استعمال کریں۔
خواص۔ یہ قہوہ انتہائی مقوی قلب ہے۔ جب دل گھٹتا ہو۔مریض کو خوف آرھا ہو اور وہ محسوس کرتا ہو کہ اب میں مر جائوں گا۔ اس قسم کے مریضوں میں یہ قہوہ اکسیر کا کام کرتا ہے۔
بخار کے دوران اور بخار کے بعد بےچینی اور گھبراہٹ دور کرنے کیلئے اکسیر ہے۔ کمزوری کو رفع کرتا ہے بھوک لگاتا ہے اور مریض جلد نارمل ہو جاتا ہے۔
بلغمی دمہ میں یہ قہوہ بہت فائدہ کرتا ہے۔ تقریباً80٪ کھانسی کے مریض اس سےٹھیک ہو جاتے ہیں ۔ سر میں بلغم کا جمائو ہو اور اس کی وجہ سے درد ہو۔ سر میں چیونٹیاں چلتی ہوئی محسوس ہوں۔پرانے سر درد شقیقہ کے مریض جن کے سر درد کا مرکز سر کا دایاں حصہ ہو۔
کالی کھانسی میں بھی اس کا استعمال بہت مئوثر ثابت ہوتا ہے۔
 پیشاب کی زیادتی اور زیا بیطس والے مریضوں کو اس قہوہ سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
ملیریا بخارکے مریضوں کو اس قہوہ کے استعمال سے بہت راحت ملتی ہے۔ چیچک خسرہ تپ محرقہ،اور اسہال میں یہ قہوہ جلد فائدہ کرتا ہے۔ اسکے استعمال سے بدن میں قوت محسوس ہوتی ہے اور چند بار کے استعمال سے بخار اتر جاتا ہے۔
ان خواتین کیلئے جنہیں سیلان الرحم ہو یا مزمن ورم رحم ہو یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے۔ وہ خواتیں جن کو حیض سیاہی مائل اور لوتھڑوں کی شکل میں آتا ہو اور جلد ختم ہوجاتا ہو اس قہوہ کو استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیؐں۔
بچوں کیلئے یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے۔ وہ بچے جو سوکڑے کا شکار ہوں۔ وہ بچے جن کو پتلے پانی جیسے اسہال آرہے ہوں۔
یہ قہوہ بدہضمی کے مریضوں کو بہت فائدہ دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک بڑھ جاتی ہے اور خوں خوب پیدا ہوتا ہے۔ اسہال کے مریضوں کیلئے بہت اچھاقہوہ ہے۔ مزمن پیچش ، سنگرہنی مین اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔
2 . ؑعضلاتی غدی قہوہ۔
نسخہ۔ لونگ 9عدد ۔ دارچینی 6 ماشہ ۔ منقٰی 15 عدد
بنانے کا طریقہ ۔ ڈیڑھ پائو پانی میں تمام ا شیائ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی ایک پائو رہ جا ئے تو پن چھان کر استعمال کریں ۔
خواص ۔ یہ قہوہ ؑعضلات میں تحریک پیدا کرتا ہے۔ تپ محرقہ میں اس کا استعمال مریض کو قوت دیتا ہے اور بخار کو اتار دیتا ہے۔ نمونیہ کیلئے انتہائی مئوثر دوا ہے۔
بچون کو جب سردی لگ جائے یا وبائی نزلہ کا شکار ہو جائیں تو یہ قہوہ تھوڑا تھوڑا بار بار پلانے سے بہت فائدہ ہو تا ہے۔
یہ قہوہ پیشاب کی زیادتی کو کنٹرول کرتا ہے۔ زیابیطس کے مریض اس قہوہ سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کالی کھانسی کیلئے یہ قہوہ اکسیر ہے۔
وہ خواتین جن کو حیض کم آتا ہے اور ساتھ لیکوریا بھی ہو یا حیض بالکل بند ہو جائے،تو انہیں اس قہوہ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔
یہ قہوہ مردوں کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ نامردی کو ختم کرتا ہے اور شہوت لاتا ہے۔ امساک پیداکرتا ہے۔
آتشک کے مریضوں کو یہ قہوہ دینے سے مرض جڑ سے ختم ہو جاتا ہے۔
جسم میں اگر تشنجی کیفییت ہو اور ساتھ دردیں بھی ہون تو اس قہوہ کے استعمال سے فوراً افاقہ ہو جاتا ہے۔
احتناق ارحم یعنی بائو گولا کو یہ دوا بہت فائدہ کرتی ہے۔ پیٹ میں ریاح کی زیادتی ہو اور پیٹ کادرد ہو تو یہ قہوہ بہت فا ئدہ کر تا ہے ۔
نزلہ زکام ، بلغمی دمہ ، وبائی نزلہ اس قہوہ کے استعمال سے ختم ہو جاتاہے ۔ درد عصابہ کیلئے یہ قہوہ بہت مفید ہے۔ ورم جسم کے اندر کسی عضو پر ہو یا سطح پر ہو مگر رنگت سرخ ہو تو اس قہوہ کا استعمال انتہائی مئوثر ہوتا ہے۔
 چوٹ لگ جانے کی صورت مین ورم یا درد ہو تو اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔
اگر دل بیٹھتا ہو اورخوف سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہو تو اس قہوہ کو استعمال کرنا چاہئے ۔
یہ قہوہ بڑھی ہوئی تلی کو اپنی جگہ پر لاتا ہے۔
دل پھول جانے میں یہ قہوہ بہت مفید ہے۔
یہ قہوہ گردو ں کی سر دی کو دور کرتا ہے اور گردوں کے فعل کو درست کرتا ہے۔ گردو ن کی سوزش میں بہت مفید ثابت ہو تا ہے۔
استسقائی حا لتوں میں فائدہ دیتا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

Thanks for comments